Facebook adds new Nearby Friends feature

Facebook Adds New Nearby Friends Feature

اپنے ارد گرد موجود فیس بک دوستوں کے بارے میں جانئیے۔۔۔۔

پچھلے کچھ عرصے سے فیس بک نئی ٹیکنالوجی اور جدید ایپس کو خریدنے میں مصروفِ عمل ہے، حال ہی میں فیس بک کی طرف سے فیس بک میں ایک خاص فیچر کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ اس پورے سال میں فیس بک کے لیے پہلی پیش رفت ہوگی۔
فیس بک میں شامل ہونے والے اس نئے فیچر کو ’ نیئربائی فرینڈ‘ ’ Nearby Friends‘ کا نام دیا گیا ہے اس کی مدد سے آپ یہ معلوم کر سکیں گے کہ آپ کے کون سے فیس بک دوست آپ کے قریب موجود ہیں۔


پچھلے کچھ مہینوں میں سوشل نیٹ ورک دوسرے برینڈز پر فوکس کر رہا تھا جن میں پیغامات کی ایپلیکیشن وٹس ایپ اور اوکیولس شامل ہیں۔ فیس بک نے تقریباً 20 بلین ڈالر کے عوض ان دونوں کمپنیوں کو اس سال خریدا ہے۔فیس بک ایپ میں ’ نیو زریڈر پیپر‘ کے نام سے بھی ایک ایپ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایپ فیس بک کی خود تخلیق کردہ ہے۔
لیکن دوسری ٹیکنالوجیز پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل نیٹ ورک کو فیس بک کے 1 بلین صارفین کو فیس بک کے ساتھ منسلک رکھنے اور دوسرے نیٹ ورکز کے مقابلے میں کام کرنے کی بھی ضرورت ہے۔


نیئر بائی فرینڈز کی مدد سے فیس بک ایک دوسرے سے ڈائریکٹ رابطے کی پیشکش کر رہا ہے۔یہ فیچر ایپل کے آئی او یس اور گوگل کے اینڈرائیڈ دونو ں میں کام کرے گا، مگر ہمیشہ کی طرح صارف اس کو فوراً حاصل نہیں کر پائیں گے۔بلکہ اس کے لیے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/fb-nearby-friends.jpg

اس فیچر کو انیبل کرنے کے بعد آپ یہ جان پائیں گے کہ آپ کا فیس بک دوست اس وقت کہاں موجود ہے، آپ سے کتنی دور ہے؟ اس کے بعد آپ چاہیں تو اپنے دوست کو پیغام بھیج کر یا کال کر کے ملنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔


لیکن اس میں بھی کچھ پابندیاں ہیں، ایک دوسرے کو اس ایپ کے ذریعے دیکھنے سے پہلے دونوں کے پاس اس ایپ کا موجود ہونا اور آن ہونا ضروری ہے۔اس کے علاوہ آپ چاہیں تو خاص فرینڈ لسٹ کے دوستوں کے ساتھ اس ایپ کو شئیر کر سکتے ہیں۔ اس میں شامل ’ ٹریولنگ ‘ فیچر کی مدد سے آپ اپنے دوست کو اس کی سفر کرنے کی جگہ کے متعلق بھی بتا سکتے ہیں۔
یہ ایپ خاصی مختلف اور فیس بک میں ایک اچھا اضافہ لگ رہا ہے۔
اس سے قبل اسی طرح کی اپلیکیشن foursquare موجود ہے۔ اور یہ خاصی مقبول اپلیکیشن ہے۔ اب فیس بک کا مقابلہ برا ہ راست foursquare کے ساتھ ہوگا، بلکہ یہ کہنا بہتر ہوگا کہ foursquare کا مقابلہ اب فیس بک کے ساتھ ہوگا۔ دیکھنا یہ ہے کہ کون اپنے صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرتا ہے، جو بہتر سروس فراہم کرے گا وہی مارکیٹ میں رہ سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-18

More Technology Articles