Facebook Fights against fake likes

Facebook Fights Against Fake Likes

فیس بک کا جعلی لائکس کے خلاف جنگ کا اعلان

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک قانونی کارروائیوں کے ذریعے 2 ارب ڈالر کے قریب رقم مختلف مقدمات جعل سازوں سے جیتے ہیں جو ایسے کاروبار چلاتے تھے۔بہت سارے کاروبار جعلی لائکس کے لیے پیسے دیتے ہیں تاکہ اُن کا کاروبار زیادہ مقبول نظر آئے۔تاہم فیس بُک کا کہنا ہے کہ ’اچانک ایسے لائکس حاصل کرنے سے فائدے سے زیادہ نقصان ہوتا ہے‘ اور اس کے نتیجے میں کاروبار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کم کاروبار کر پاتی ہیں۔

فیس بک نے اپنے سکیورٹی بلاگ پر لکھا کہ ’ہم ان جعلی لائکس کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں کیونکہ کاروبار حقیقی رابطے اور نتائج چاہتے ہیں نہ کہ جعلی۔‘اس تحریر میں لکھا گیا ہے کہ فیس بک پر جعل ساز صارفین کو جعلی لائکس کا جھانسہ دیتے ہیں کہ وہ اتنے پیسے میں 1000 لائکس حاصل کر سکتے ہیں اور اور ان لائکس کو کرنے کے لیے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بناتے ہیں اور بعض حالات میں حقیقی اکاؤنٹس کو ہیک کرتے ہیں اور انہیں سپیم بھجوانے کے لیے استمعال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک کا کہنا ہے کہ اس طرح کے معاملات میں منافع ایک عنصر ہوتا ہے اور ہم اپنی توانائی انہی سپیم کرنے والوں کے لیے یہ سب کم منافع بخش بنانے پر صرف کرتے ہیں۔فیس بک نے لکھا کہ قانونی چارہ جوئی کے علاوہ ہم ایسے پیچیدہ الگورتھم بناتے ہیں جو اس طرح کے اکاؤنٹس کا ناطقہ بند کرنے میں مدد گار ہوں۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-07

More Technology Articles