FIA publishes security guideline for Facebook users

FIA Publishes Security Guideline For Facebook Users

’’ایف آئی اے‘‘ نے فیس بک صارفین کے لیے سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی

سائبر دنیا کے بڑھتے ہوئے جرائم کے پیشِ نظر ایف آئی اے اس طرف کافی سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ اور لوگوں کو ان جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے کافی کام بھی کر رہی ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے اس سلسلے میں ایک نیا اقدام فیس بک یوزرز کو سیکیورٹی گائیڈ لائن مہیا کرنا ہے۔ تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔یہ رپورٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل ریسپونس سنٹر کی طرف سے ریلیز کی گی ہے۔

اس رپورٹ میں کچھ خاص نیا شامل نہیں کیا گیا ہے بلکہ فیس بک پر موجود پہلے سے ٹولز اور ٹیکنیکس کے بارے میں تفصیلات بتائی گی ہیں جن کی مدد سے یوزرز محفوظ رہ سکتے ہیں۔البتہ اس رپورٹ میں کچھ ہیکنگ ٹرمز شامل کی گی ہیں اور کچھ ان ٹیکنیکس کا ذکر بھی کیا گیا جو ہیکرز استعمال کرتے ہیں۔ لہذا یہ عمل قابلِ تعریف ہے۔

(جاری ہے)


اس رپورٹ کی کچھ خاص باتیں مختصراً یہ ہیں۔



فیس بک پروفائل کو کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
اس حصے میں پاسورڈ کو محفوظ رکھنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس بارے میں بھی رہنمائی کی گی ہے کہ کس طرحٖ ایک محفوظ پاسورڈ چنا جا سکتا ہے۔ اور وہ کیا طریقے ہیں جن کی مدد سے ہیکرز پاسورڈ ہیک کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔

پرائیوسی سیٹنگ اور ٹولز:
اس حصہ میں آپ کی ٹائم لائن کو محفوظ بنانے اور اپنے پوسٹ کیے گئے مواد کو دیکھنے والوں سے محفوظ رکھنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بلاکنگ، ٹیگنگ، ان ٹیگنگ، لوگوں کے بارے میں رپورٹ کرنا، ہیک کیے گئے اکاؤنٹ کی دوبارہ ریکوری،اور اس قسم کی دوسری تفصیلات کا بھی ذکر ہے۔

ان تمام کے علاوہ ایک حصہ ایسا بھی ہے جس میں یوزرز کو ان چاہے اشتہار، اور لوگوں کو اپنے ٹائم لائن سے دور رکھنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
گو کہ ان میں کافی ٹولز کے بارے میں ہم میں سے کافی لوگ پہلے سے کافی کچھ جانتے ہیں لیکن پھر بھی ایف آئی اے کی طرف سے یہ ایک اچھا قدم ہے اور اس کو سراہا جانا چاہیے۔

مکمل گائیڈ ڈائونلوڈ کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

تاریخ اشاعت: 2014-12-04

More Technology Articles