Judge dismisses lawsuit over ownership of Facebook

Judge Dismisses Lawsuit Over Ownership Of Facebook

نیویارک کے شخص نے فیس بک پر ملکیت کا دعویٰ کر دیا۔۔۔ جج نے مقدمہ خارج کردیا۔

امریکی دسٹرکٹ جج ریچرڈ جے آڑکارا نے منگل کو ایک اور جج کی منظوری پر جس کو یہ شوائد ملے تھے کہ پیش کردہ معائدہ مبینہ طور پر جعلی ہے کی بناء پر فیس بک اور زکر برگ کو پول سگلیا کی طرف سے کیے گئے مقدمہ سے خارج کر دیا ہے.
2010 میں سگلیا نے دعوی کیا تھا کہ 2003 میں زکر برگ نے اس کے ساتھ ایک ویب سائٹ کو بنانے اور ڈئزائن کرنے کے لیے کنٹریکٹ کیا تھا جو بعد میں فیس بک کے طور پر سامنے آئی۔

سگلیا کی طرف سے پروجیکٹ کے لیے کوڈ لکھنے کے اشتہار کے بعد اس نے زکر برگ کو کام پر رکھا اور اس کی اجرت 1,000 ڈالر بھی دی۔
سگلیا نے وہ کنٹریکٹ بھی دکھایا جس میں اس نے زکربرگ پر 1000 ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی اور کمپنی میں سے 50 فیصد انٹرسٹ دینے کو بھی کہا تھا۔ فیس بک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس کو ’ کاپی پیسٹ جاب‘ اور ’ حال ہی میں تیار کردہ معائدہ‘ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


اس سلسلے میں سگلیا نے ایک درجن سے زیادہ ای میلز کا بھی حوالہ دیا جو اس کے اور زکربرگ کے درمیان ڈیزائن کی تفصیل، ڈویلپمنٹ، بزنس پلانز، اور فیس بک کے حوالے سے ممکنہ تنازعے سے متعلق لکھی گئیں تھیں۔ تاہم ایک سال پہلے آڑکار کی سفارش پر امریکی مجسٹریٹ جج لیسلی جی فوسجیو نے سگلیا کی دلائل کو بے اصولی قرار دیا تھااور کہا تھا کہ وہ معائدے اور ای میلز کے ذریعے دھوکہ دہی کی نوعیت کو قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سگلیا 2012 میں ای میلز کے ذریعہ دھوکہ دہی کے جرم میں گرفتار بھی کیا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-27

More Technology Articles