We won't compromise your privacy for Facebook - WhatsApp CEO

We Won't Compromise Your Privacy For Facebook - WhatsApp CEO

وٹس ایپ صارفین کے پرائیوسی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا

پچھلے مہینے فیس بک نے 15 بلین ڈالر اور سٹوک کے عوض وٹس ایپ کو خرید لیا تھا۔ معائدے کے وقت کوم نے 465 ملین صارفین سے وعدہ کیا تھا کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔لیکن کچھ ممبرز کی طرف سے فیس بک کا اشتہارات کے لیے ممبرز کا ڈیٹا استعمال کرنے کے شک و شبہات سامنے آئیں ہیں۔

(جاری ہے)


کوم جنہوں نے معائدے کے بعد فیس بک کے بورڈ آف ڈائرکٹر کی ٹیم کو جوائن کر لیا تھا کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم صارفین کے بارے میں کم سے کم معلومات حاصل کریں اور اسی مقصد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم صارفین کا نام، ای میل ایدڑیس، تاریخِ پیدائش، گھر کا پتہ، کام کرنے کی جگہ کچھ بھی نہیں جانتے کیونکہ ہم اپنے صارف کو ایک آزادانہ موحول فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اس پالیسی کو مستقبل میں بھی بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔


وٹس ایپ کے وعدے کے مطابق اس سال کے دوسرے چوتھائی حصہ میں وٹس ایپ پر وائس کال کے سہولت بھی متعارف کر وا لی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-18

More Technology Articles