THIS IS HOW YOU CAN SEE A LIST OF PEOPLE YOU HAVE UNFRIENDED ON FACEBOOK

THIS IS HOW YOU CAN SEE A LIST OF PEOPLE YOU HAVE UNFRIENDED ON FACEBOOK

جانیے آپ کن کن لوگوں کو فیس بک سے ان فرینڈ کر چکے ہیں

فیس بک کا ایک اہم فیچر اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کا بھی ہے۔ فیس بک آپ کا تمام ڈیٹا بیک اپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ اس ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ بہت سی ایسی چیزیں بھی دیکھ سکتے ہیں، جو آن لائن نہیں دیکھی جا سکتیںے۔ اپنے ڈیٹا کے بیک اپ کو دیکھ کر آپ پتا چلا سکتے ہیں کہ فیس بک آپ کے بارے میں کیا کچھ جانتا ہے۔
فیس بک صارفین کو اُن کے ڈیٹا کی جو کاپی فراہم کرتا ہے اس میں صارفین کی پروفائل کی معلومات ہوتی ہیں۔

اس میں صارف کا نام، تعلق، تعلیم، رجسٹریشن ڈیٹا اور ورک ہسٹری بھی ہوتی ہے۔اس ڈیٹا میں صارفین کے اپ ڈیٹ کیے ہوئے سٹیٹس، تصاویر، ویڈیوز، پرائیویٹ میسج اور صارفین کے آئی پی ایڈریس بھی ہوتے ہیں۔حیرت انگیز طور پر اس ڈیٹا میں اُن تمام لوگوں کی معلومات بھی ہوتی ہیں جو کبھی آپ کے فرینڈز تھے مگر آپ نے انہیں ان فرینڈ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس ڈیٹا میں صارفین کو دکھائے جانے والے اشتہارات کی ترجیحات بھی ہوتی ہیں۔



ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ
اس ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کافی آسان ے۔ اس ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے:
1. اپنے پروفائل ہوم پیج سے Settings میں آ جائیں۔
2. General Account Settings کے نیچے آپ کو Download a copy of your Facebook data کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کر دیں۔
3. فیس بک آپ کو نئے ڈاؤن پیج پر لےجائے گا، جہاں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کے ڈیٹا میں کیا کچھ شامل ہوگا۔
یہاںStart My Archive پر کلک کر دیں۔
4. اس کے بعد آپ سے آپ کا پاس ورڈ پوچھا جائے گا۔
5. اس کے بعد فیس بک آپ سے Start My Archiveپر دوبارہ کلک کرنے کا کہے گا، آپ کلک کردیں۔
6. اس کے بعد فیس بک آپ کے ڈیٹا کا بیک اپ شروع کر دے گا۔ اگر آپ کا ڈیٹا بہت زیادہ ہوا تو اس میں کچھ تاخیر بھی ہو سکتی ہے، بہرحال جب ڈیٹا کا بیک اپ تیار ہو جائے گا تو آپ کو پرائمری ای میل ایڈریس پر مطلع کر دیا جائے گا۔

7. بیک اپ تیار ہونے پر آپ کو ایک زپ فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا جائے گا۔ فائل کو ان زپ کر کے ایچ ٹی ایم ایل پیج کےذریعے ڈیٹا کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ا س ڈاؤن لوڈ کی ہوئی فائل سے صارفین اپنے دوستوں کو بھیجے گئے ہزاروں ذاتی پیغامات میں سے کوئی پیغام تیزی کے ساتھ بھی سرچ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-23

More Technology Articles