Apple unveils Apple Watch

Apple Unveils Apple Watch

ایپل نے خوبصورت سمارٹ واچ متعارف کروادی

ایپل واچ محض ایک خیالی کہانی نہیں ہے بلکہ حقیقت پر مبنی ہے۔یہ واچ چوڑے سکرین جو کہ 38 ایم ایم اور 42 ایم ایم کی ہوگی کے ساتھ پیش کی جائے گی۔اس میں 18 کیرٹ گولڈ ورزن بھی دستیاب ہوگا لیکن اس سے کہیں زیادہ کم قیمت سٹینلیس سٹیل اور ایلمونیم سے بنا ورزن بھی دستیاب ہوگا۔سٹیل سے بنے ورزن کو ’ واچ سپورٹ‘ جبکہ گولڈ سے بنے ورزن کو ’ واچ ایڈیشن‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں قابلِ تبدیل کلائی کا بینڈ، پچھلا سیرامک کا حصہ، سفائر سکرین شامل ہوگی۔لانچ کے وقت چھ مختلف بینڈ دستیاب ہونگے۔

اس کی سکرین ہمیشہ آن نہیں ہوگی بلکہ جب آپ اس کو ٹچ کریں گے وہ آن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کی ٹچ سکرین کافی حساس ہوگی اور آپ اس میں اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کر سکیں گے۔اس میں ہارٹ ریٹ مونیٹر بھی موجود ہوگا، جو مختلف اپلیکیشنز کے ساتھ آپ کی صحت کا خیال رکھے گا۔
ایپل واچ Magsafe wireless adapter کی مدد سے چارج کی جا سکے گی۔اس کی قیمت 350 ڈالر ہوگی۔اور یہ 2015 کے شروع میں دستیاب ہو جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-10

More Technology Articles