Facebook introducing e wallet

Facebook Introducing E Wallet

فیس بک پر ایک نئی سہولت۔۔۔۔ ای والٹ

فیس بک اپنے صارفین کے لیے جلد ہی ایک نئی سہولت متعارف کروا رہا ہے، یہ نئی سہولت ’ ای والٹ‘ کے نام سے متعارف کروائی جائے گی جس کا مقصد صارفین کو ایک ایسا اکاؤنٹ مہیا کرنا ہے جس میں وہ ویب پر خرچ کرنے والی رقم کو محفوظ کر سکے گا۔
فائنانشیل ٹائمز کے مطابق فیس بک جلد ہی ’ ای والٹ ‘ کی سروس کے لیے منظوری حاصل کر لے گا جس کے بعد فیس بک صارفین اپنے سوشل اکاؤنٹ کی مدد سے پورے یورپ میں ویب اور سمارٹ فونز استعمال کرتے ہوئے پیسوں کی ٹرانزیکشن کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


ای والٹ کی سروس سے متعلق یہ جنگ کچھ طویل ہونے کے بھی امکانات ہیں کیونکہ کچھ جانی مانی کمپنیاں جن میں گوگل، پے پال اور کچھ اور کمپنیاں پہلے ہی صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ایک اور تجزیہ کار کے مطابق صرف 1فیصد صارفین نے سوشل نیٹ ورک جیسے فیس بک پر موبائل ادائیگی کا قابلِ اعتماد کہا ہے جبکہ 43 فیصد نے بینک کو قابلِ اعتماد کہا ہے، 13 فیصد نے کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کو اور 11 فیصد نے موبائل آپریٹرز کو قابلِ اعتماد کہا۔ دیکھنا یہ ہے کہ فیس بک کا یہ نیا سلسلہ کامیاب ہوتا ہے کہ نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-15

More Technology Articles