Google developing contact lens camera

Google Developing Contact Lens Camera

گوگل گلاس کے بعد، اب گوگل کیمرے والا کنٹیکٹ لینزبنائے گا

گوگل گلاس کو متعارف کروانے کے بعد اب گوگل ایسے کنٹیکٹ لینز بنائے گا جو کیمرے کے ساتھ ہوں گے۔ گوگل ان لینز میں مائیکرو کیمرہ اور سینسر متعارف کروائے گا جو کہ پلک چھپکنے سے کنٹرول ہوگا۔ اس کی مدد سے آپ بغیر ہاتھ کا استعمال کیے تصویر لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


کنٹیکٹ لینز کے لیے جمع کروائی گئی پیٹنٹ میں گوگل گلاس ،سمارٹ گلاسس اور گوگل کے ٹیر سکینگ سمارٹ کنٹیکٹ لینزکے آئیڈیا کو اکٹھا کیا گیا ہے۔
پیٹنٹ بولٹ کے مطابق سمارٹ کنٹیکٹ لینزمیں سینسر استعمال کیا جائے گا جو روشنی، رنگ، چہرے ، حرکات دوسرے خاص ابجیکٹ کو دیکھنے میں مدد دے گا۔گوگل بہت جلد اس لینزکی تیاری شروع کر دے گا، اور امید ہے کہ اس سال کے آکر تک یہ لینزصارفین کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-17

More Technology Articles