Google Glass to go on sale Tuesday In America

Google Glass To Go On Sale Tuesday In America

گوگل کی کمپیوٹرائزڈعینک منگل سے امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کردی جائیگی

گوگل کی کمپیوٹرائزڈعینک منگل سے امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کردی جائیگی،گوگل گلاس( چشمہ )آنکھوں پر لگایا جانے والا کمپیوٹر ہے جسے آواز اور لمس کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل کمپنی نے ہفتہ کو اعلان کیاکہ گوگل گلاس کو خریدنے والے کے لیے ضروری ہوگا اس کی عمر کم از کم اٹھارہ سال ہو، گوگل گلاس کی قیمت پندرہ سو امریکی ڈالر ہوگی،توقع ہے کہ گوگل گلاس ایک ماہ بعد یعنی مئی میں برطانیہ میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائیگا.

(جاری ہے)

گوگل گلاس دراصل ایک ایسا سمارٹ عینک ہے جس سے تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاسکتی ہیں، انٹرنیٹ سے کنکشن کے ذریعے یہ گوگل گلاس پہننے والے کو بتا سکتا ہے کہ وہ کہاں کھڑا ہے اور سامنے والی بلڈنگ کا نام اور پتہ کیا ہے،گوگل گلاس پہننے والا شخص ایسا لمحے بھی ریکارڈ کر سکے گا جو وہ کیمرہ یا کمیرہ فون کو جیب سے نکال کر فوٹو لینے کی تیاری میں ضائع کر دیتا ہے،گوگل نے 2013 میں آٹھ ہزار افراد کو گوگل گلاس بیچا گیا تھا اور اس کے پہننے والوں کوایکسپلوررکا نام دیا گیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-12

More Technology Articles