Panasonic unveils a couple of extremely rugged 5-inch tablets

Panasonic Unveils A Couple Of Extremely Rugged 5-inch Tablets

دنیا کے مضبوط ترین ٹیبلیٹس متعارف کروا دئیے گئے

آج کل کے دور میں 5 انچ ٹیبلیٹ کچھ عجیب سے لگتے ہیں مگر پیناسونک کی جانب سے دو 5 انچ ٹیبلیٹس متعارف کروائے گئے۔جن میں سے ایک ائنڈرائیڈ پر چلتا ہے جبکہ دوسرا ونڈوز 8.1 پر اور دونوں ہی خاصے مہنگے ہیں۔
یہ دونوں نا قابلِ یقین حد تک مضبوط ہیں اور دس فیٹ تک کی بلندی سے کنکرریٹ پر گرائے جا سکتے ہیں۔


پیناسونک Toughpad FZ-E1 ونڈونز ڈؤائس ہے جبکہ پیناسونک Toughpad FZ-X1 اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی بین پر کام کرے گا۔

پیناسونک کے انتہائی مضبوط ٹیبلیٹس

فورمر اگست میں وائی فائی اور 1,899 ڈالر کی قیمت کے ساتھ دستیاب ہوگا جبکہ ٹیلیفونک اور موبائل براڈبینڈ کو سپورٹ کرنے والا ماڈل اکتوبر میں 1,999 ڈالر کی قیمت کی ساتھ دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)


IP68 certified.ہونے کی وجہ سے یہ دونوں ٹیبلیٹس ڈسٹ پروف ہونے کے ساتھ ساتھ 30 منٹ تک پانچ فٹ گہرے پانی میں رہنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
ان دونوں کو منفی 4 سے لے کر 140 ڈگری فارن ہائیٹ تک کے درمیانی درجہ حرارت میں آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ ان میں بلٹ ان ہیٹر موجود ہے۔
ان کو وائیبریشن، اونچائی اور انتہائی نمی کے خلاف مذاحمت کے لیے بھی ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔
ان میں مسلسل استعمال کے ساتھ 14 گھنٹوں کی بیٹری کی معیاد ہے اس کے علاوہ اس کی بیٹری کو ایک گھنٹے میں 50 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔ان میں سورج کی روشنی میں پڑھنے کے قابل ایچ ڈی کی ٹچ سکرین ہے جس کو دستانے پہن کر استعمال کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-25

More Technology Articles