Samsung Galaxy S5 fingerprint sensor can be fooled

Samsung Galaxy S5 Fingerprint Sensor Can Be Fooled

سامسنگ گلیکسی ایس 5 ’’فنگر پرنٹ ‘‘سینسرکوبیوقوف بنانا اور توڑنا انتہائی آسان۔۔۔

پچھلے سال دیکھنے میں آیا تھا کہ آئی فون 5 ایس کا فنگر پرنٹ سینسر نقائص سے پاک نہیں تھا،اور آسانی سے فون کو کوئی بھی ان لاک کر سکتا تھا۔کسی بھی سمارٹ فون کی کیمرے سے چھپے ہوئے فنگر پرنٹ کی تصویر لی جا سکتی تھی اور لکڑی کے لیے استعمال کی جانے والی گلو سے نقلی پرنٹ تخلیق کیا جا سکتا تھا۔
اور اب سامسنگ گلیکسی ایس 5 کا فنگر پرنٹ سکینر بھی انہی تقائص کے ساتھ سامنے آیا ہے۔


کسی بھی انسان کے لیے نقلی فنگر پرنٹ تخلیق کرنا آسان نہیں ہے۔لیکن اگروہ اس کے طریقہ کار سے آگاہ ہے یا اس کے پاس کسی کے فنگر پرنٹ کی واضح تصویر ہے تو یہ بہت آسان ہوجائے گا۔
سامسنگ کے مقابلے میں ایپل کے سکینر کو بیوقوف بنانا زیادہ آسان ہے لیکن کچھ نا کامیاب کوششوں کے بعد ایپل اس کو لاک کر دیتا ہے جبکہ سامسنگ مزید مواقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جو اس کو انلاک کرنے میں آسانی کا باعث بنتے ہیں۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک ہیکر نے کس قدر آسانی کے ساتھ سامسنگ گلیکسی ایس 5کے فنگر پرنٹ کو نہ صرف پاگل بنایا، بلکہ صارف کے فون میں موجود انتہائی حساس اپلیکیشنز جیسے ’’پے پال‘‘ تک بھی رسائی حاصل کر لی ، اور اپنے اکاؤنٹ میں پیسے بھی ٹرانسفر کر لئیے۔ یقینا یہ پورا عمل سامسنگ کے لئے باعث شرمندگی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-18

More Technology Articles