Samsung Galaxy S5 hits the pavement from a two story building

Samsung Galaxy S5 Hits The Pavement From A Two Story Building

سامسنگ گلیکسی ایس 5کا ایک اور امتحان۔۔۔ دو منزلہ عمارت سے گرانے کا ٹیسٹ

سامسنگ گلیکسی ایس 5 کو ابھی تک کافی دفعہ اونچائی سے گرانے کے عمل سے گزارا گیا مگر ہر بار اس نے خود کو منوایا اور ایک بہترین فون ثابت کیا۔ مگر اس کا امتحان ابھی بھی ختم نہیں ہوا بلکہ ایک اور گرانے کے ٹیسٹ کے عمل سے گزارتے ہوئے اس بار اس کو دو منزلہ بلڈنگ سے پکے فرش پر گرایا گیا۔ نتیجہ اب تک کے کیے گئے ٹیسٹوں سے مختلف نہیں تھا، اس دفعہ بھی سامسنگ ایس 5 کامیابی کے ساتھ سامنے آیا۔

(جاری ہے)

ایس 5 کا ڈسپلے تو چکنا چور ہو گیا مگر اس کے فنگشن اور ٹچ سسٹم بالکل ٹھیک رہا۔ فنگر پرنٹ سکینر بھی درستگی سے کام کر رہا تھا۔ جبکہ پچھلی سائیڈ پر کچھ نقصان کے نشان تھے۔

ایسا لگتا ہے کہ سامسنگ نے اپنے سمارٹ فونز کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے کافی سنجیدگی سے کام کیا ہے۔ یہاں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ایس 5 نہایت پائیدار فون کے شکل میں سامنے آئے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-14

More Technology Articles