Samsung unveils LED Smart Bulb

Samsung Unveils LED Smart Bulb

سامسنگ کا بلیوٹوتھ سے چلنے والا سمارٹ بلب سامنے آگیا

سامسنگ کی طرف سے آج ایل ای ڈی سمارٹ بلب متعارف کروایا گیا جو کہ بلیو ٹوتھ کی مدد سے سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے ساتھ ربط میں رہتا ہے۔
سامسنگ کا کہنا ہے کہ کسی بھی اضافی سامان یا سیٹ اپ کے بغیر آپ اس سے منسلک ایپ کی مدد سے 64 بلبوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ بلب 10 فیصد تک مدہم ہو سکتا ہے اور اگر مناسب استعمال کیا جائے تو یہ 15,000 گھنٹے یا 10 سال تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔


زگ بی بلیو ٹوتھ اپلیکیشن کے استعمال سے ہوم آٹومیشن بھی ممکن ہے لیکن سامسنگ کی طرف سے یہ بلب کے پیکج میں شامل نہیں ہوگی۔ سمارٹ بلب پہلے ہی آئی ایف ڈئزائن کی طرف سے ڈئزائن پلس ایوارڈ حاصل کر چکا ہے۔

سامسنگ سمارٹ بلب

اس کی قیمت اور دستیابی کو لے کر ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی مگر وائی فائی کی بجائے بلیو توتھ سے چلنے کی وجہ سے امید کی جا رہی ہے کہ اس کی قیمت 32 ڈالر سے کم ہوگی۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس سے قبل ایل جی بھی اپنا سمارٹ بلب متعارف کروا چکی ہے۔ اور اسکی قیمت 32ڈالر رکھی گئی تھی۔
ایل جی کے سمارٹ بلب کی تفصیلات پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-28

More Technology Articles