Sony Announces Xperia Z2

Sony Announces Xperia Z2

دنیا کا بہترین کیمکوڈر فون سونی ایکسپیریا Z2 منظرِ عام پر آگیا!

ایکسپیریا Z2 ایکسپیریا Z1 کے چھ مہینے بعد ہی مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار ہے۔سونی نے Z2 پر دوبارہ سے فوکس کرتے ہوئے 5.2 انچ 1080 پی Triluminos سکرین کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔ Z1 میں سامنے آنے والا سب سے کمزور حصہ اس کا 5 انچ سکرین کے ساتھ مارکیٹ میں آنا تھا۔اس کے دیکھنے کے زاویے فلیگ شپ لیول سے کافی الگ تھے۔ Z2 کے لانچ میں اس بات پر خاص دھیان دیا گیا ہے۔


Z2 کو متعارف کرواتے ہوئے صرف سکرین پر ہی پورا دھیان نہیں دیا گیا بلکہ اس کے پروسیسر کو بھی ذہن میں رکھا گیا ہے ، Z2 ، 2.3 GHz کواڈ کور پروسیسر ،ایل ٹی ای سپورٹ کے ساتھ سنیپ ڈراگن 801 چپ سیٹ اور 3 جی بی ریم کے ساتھ منظرِ عام پر آرہا ہے۔ مزید اس میں 20.7 ایم پی پیچھے کا کیمرہ جو 4K ویڈیو ریکاڑڈنگ کے خاصیت رکھتا ہے، Z2 کو دنیا کا بہترین واٹر پروف سمارٹ فون کیمکوڈر بناتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 3200 mAh بیٹری اس 8.2 ایم ایم پتلے فون میں شامل ہوگی۔سونی کی طرف سے Z2 اب تک کو بہترین سمارٹ فون سمجھا جا رہا ہے جو کہ مارچ میں مارکیٹ میں آئے گا۔

سونی نے صرف Z1 کے فیچرز کو مزید بہتر کر کے Z2 میں شامل نہیں کردیا بلکہ اس میں نئے نقوش بھی شامل کیے ہیں جس میں قابلِ ذکر سٹیریو سپیکرز کی شمولیت ہے۔ اور اس میں سونی نے شور کم کرنے والی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ اینڈرائیڈ 4.4.2 کٹ کیٹ پر کام کرے گا۔
فلحال اسکی قیمت اور لانچ کی تاریخ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-25

More Technology Articles