Sawaiyon Ka Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 7156

Sawaiyon Ka Pulao Urdu recipe is available at UrduPoint. Sawaiyon Ka Pulao is a famous dish in this region. You can read here Sawaiyon Ka Pulao recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Sawaiyon Ka Pulao. You can know the complete method to make Sawaiyon Ka Pulao on this page. We will also tell you how long it will take to make Sawaiyon Ka Pulao. Read the recipe, ingredients, and everything related to Sawaiyon Ka Pulao below.

سویوں کا پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7156

Sawaiyon Ka Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سویاں ایک پیالی

2 چکن 200 گرام

3 نمک حسب ذائقہ

4 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد

5 پیاز ایک عدد

6 گاجر ایک عدد

7 مٹر آدھی پیالی

8 فرنچ بینز آٹھ سے دس عدد

9 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ

10 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

11 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

12 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

13 ہلدی آدھا چائے کا چمچ

14 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

15 ہری مرچیں دو سے تین عدد

16 ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ

17 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بغیر ہڈی کے چکن کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں،گاجر اور فرنچ بینز کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کر لیں۔لہسن،ناریل،زیرہ،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ملا کر باریک پیس لیں۔چکن پاؤڈر کو ایک پیالی پانی میں اُبال کر یخنی تیار کر لیں۔
  2. 2 سویوں کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ہلکا سا فرائی کرکے رکھ لیں۔
  3. 3 پین میں کوکنگ آئل میں گرم مصالحہ ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں پھر باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کر لیں اور اس میں ناریل کی چٹنی،نمک،لال مرچ،ہلدی اور چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
  4. 4 جب چکن اپنے ہی پانی میں گلنے پر آ جائے تو اس میں گاجر اور مٹر ڈال کر بھونیں اور تیار کی ہوئی یخنی ڈال دیں۔
  5. 5 یخنی کو اُبال آ جائے تو اس میں بھون کر رکھی ہوئی سویاں ڈالیں اور اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
  6. 6 پانی خشک ہونے پر اسے ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 اس آسان اور جھٹ پٹ بننے والی ڈش کو دم سے اُتارتے ہی فوراً کھانا شروع کریں ورنہ سویاں آپس میں چپکنے لگے گی۔

(2647) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao

Urdu cooking recipe of Sawaiyon Ka Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sawaiyon Ka Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.