Mutton Yakhni Pulao Recipe In Urdu

مٹن یخنی پلاؤ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Mutton Yakhni Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Yakhni Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Mutton Yakhni Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

بکرے کا گوشت : 1/2 کلو
گھی : 1/2 کپ
پیاز (درمیانی ) : 2 عدد
لہسن : 10جوے
دھنیا ثابت : 2 چائے کے چمچے
تیز پات : 2 عد د
چھوٹی الائچی : 6عدد
کالی مرچ : 10 عدد
چاول باسمتی : 1/2کلو
دہی پھینٹا ہوا : 1/2کپ
نمک : حسب ذائقہ
ادرک : 2 انچ کا ٹکڑا(کاٹ لیں )
سونف : 2چائے کے چمچے
دار چینی : 1 عدد
لونگ : 4 عدد
سیا ہ زیرہ : 1/2 چائے کا چمچہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک دیگچی میں 8/کپ پانی ڈالیں ۔گوشت کو دھو کر ا س میں ڈال دیں ۔
  2. 2 ساتھ ہی 1عدد پیاز (کاٹ کر )‘لہسن 6جوے ‘ادرک ‘آدھا چائے کا چمچہ نمک ‘سونف اور دھنیا ثابت کی پو ٹلی بنا کر ڈال دیں اور اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے اور اس میں 4کپ سے برابر پانی را ہ جائے ۔
  3. 3 دیگچی میں سے بوٹیاں علیحدہ کرلیں اور یخنی کو چھان کر علیحدہ رکھ دیں ۔
  4. 4 چاولوں کو دھو کر آدھا گھنٹہ پانی میں بھگودیں ۔
  5. 5 گھی کو گرم کریں اور اس میں پیاز کاٹ کر ڈال دیں ۔
  6. 6 جب پیاز براؤن ہوجائے تو اسے نکال لیں ۔تمام گرم مصالحے ڈال دیں ۔دومنٹ بعد 1/2چائے کا چمچہ لہسن پیسٹ ‘1چائے کا چمچہ ادرک پیسٹ ڈال کر بھون لیں ۔
  7. 7 پھر گوشت شامل کرکے تھوڑی تھوڑی دہی ڈال کر بھون لیں ۔
  8. 8 چاول ڈال کر 5منت بھونیں ۔پھر یخنی ملادیں اور پتیلی پر ڈھکنا رکھ دیں ۔
  9. 9 جب ابال آنے لگے تو تھوڑا سا نمک اور براؤن پیاز کی آدھی مقدار شامل کردیں ۔
  10. 10 جب تیار ہوجائے توڈش میں نکال کر براؤن پیاز سے سجا کر سرو کریں ۔

متعلقہ پکوان

(757) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

More Recipes - مزید تراکیب