Chap Shoro Recipe In Urdu - Recipe No. 6763

Chap Shoro Urdu recipe is available at UrduPoint. Chap Shoro is a famous dish in this region. You can read here Chap Shoro recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chap Shoro. You can know the complete method to make Chap Shoro on this page. We will also tell you how long it will take to make Chap Shoro. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chap Shoro below.

چھپ شورو بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6763

Chap Shoro Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کی چانپیں آدھا کلو

2 سادہ گندم کا آٹا ایک پیالی

3 سفید آٹا آدھی پیالی

4 نمک حسب ذائقہ

5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

6 خشک خمیر ایک چائے کا چمچ

7 چینی آدھا چائے کا چمچ

8 پیاز دو عدد درمیانی

9 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ

11 دہی آدھی پیالی

12 موزریلا چیز حسب ضرورت

13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دونوں قسم کا آٹا ملا کر اس میں نمک،چینی اور خشک خمیر ڈالیں اور اسے نیم گرم پانی سے نرم گوندھ لیں۔ڈھک کر گرم جگہ پر بیس سے پچیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 ایک پیاز کو دہی کے ساتھ پیس لیں اور اس میں نمک،لال مرچ اور ہلدی ملا کر صاف دھلی ہوئے چانپوں کو اچھی طرح میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  3. 3 دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں میرینیٹ کئے چانپوں کو ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 چانپ کا پانی خشک ہو جائے اور وہ مکمل طور پر گل جائے تو انھیں اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔
  5. 5 گندھے ہوئے آٹے کو دوبارہ سے گوندھ کر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں اور ہلکے ہاتھ سے لمبے نان بیل لیں۔
  6. 6 گرم توے پر انھیں پیٹا بریڈ کی طرح ہلکا سا سینک لیں،پھر ایک نان پر تین سے چار چانپ رکھ کر اسے دوسرے نان سے بند کریں(انھیں آپس میں جوڑنے کے لئے ہلکا سا کش کیا ہوا چیز لگا لیں)۔
  7. 7 گرم توے پر دونوں طرف سے سنہرا ہونے تک سینک لیں۔

(7126) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food

Urdu cooking recipe of Chap Shoro, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chap Shoro is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.