Chicken Palak Paneer Recipe In Urdu - Recipe No. 7210

Chicken Palak Paneer Urdu recipe is available at UrduPoint. Chicken Palak Paneer is a famous dish in this region. You can read here Chicken Palak Paneer recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chicken Palak Paneer. You can know the complete method to make Chicken Palak Paneer on this page. We will also tell you how long it will take to make Chicken Palak Paneer. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chicken Palak Paneer below.

چکن پالک پنیر بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7210

Chicken Palak Paneer Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو

2 پالک ایک کلو

3 کاٹیج چیز 200 گرام

4 نمک حسب ذائقہ

5 لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد

6 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

7 پیاز ایک عدد

8 ٹماٹر دو عدد

9 تازہ میتھی ایک گٹھی

10 سویا باریک کٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ

11 کٹی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

12 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

13 ہلدی ایک چائے کا چمچ

14 ثابت لال مرچیں تین سے چار عدد

15 فریش کریم آدھی پیالی

16 ہری مرچیں تین سے چار عدد

17 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف دھو کر اسے ادرک لہسن،نمک،پسی ہوئی لال مرچ اور ہلدی کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔
  2. 2 پالک کو اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں،میتھی کو کاٹ کر دھو لیں اور ٹھنڈے پانی میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر بھگو دیں تاکہ اس کی کڑواہٹ نکل جائے۔سویا کو بھی دھو کر رکھ لیں۔
  3. 3 پالک،میتھی اور سویا کو پین میں ڈال کر اس میں ہری مرچیں اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اسے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 علیحدہ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک دیں۔تین سے چار منٹ کے بعد آنچ ہلکی کرکے چکن کو گلنے تک پکائیں۔
  5. 5 کاٹیج چیز میں نمک،کالی مرچ اور سویا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں،آدھے حصے کو گہری پلیٹ میں دبا دبا کر رکھ دیں تاکہ چوکور ٹکڑے کاٹیں جا سکے۔بقیہ آدھے حصے کو کریم میں ملا لیں۔
  6. 6 پالک کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اسے اچھی طرح بھون لیں اور اس میں کریم کا مکسچر ڈال کر چکن میں ملا لیں،ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں کاٹیج چیز کے ٹکڑوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  8. 8 پھر اسی فرائنگ پین میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے اور ثابت لال مرچوں کو فرائی کر لیں۔
  9. 9 خوبصورت سے پلیٹر میں نکال کر اوپر سے فرائی کیا ہوا کاٹیج چیز اور لہسن مرچوں کا بھگار ڈال دیں۔
  10. 10 گرم گرم نان یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

(3015) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food

Urdu cooking recipe of Chicken Palak Paneer, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Palak Paneer is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.