Saag Aur Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 5033

ساگ ،اناج اور گوشت کی دلچسپ ڈش بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 5033

Saag Aur Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

35 منٹ

پکانے کا وقت

120 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

126 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گوشت بکرے کا یاویل 250 گرام (ایک پاؤ)
2 قیمہ 250 گرام (ایک پاؤ)
3 ثابت مونگ ایک کپ
4 چاول 1/2 کپ
5 پالک صاف کی ہوئی ایک کلو
6 میتھی سبز صاف کی ہوئی 250 گرام
7 پیاز دو درمیانے
8 لہسن ایک چھوٹی گٹھی
9 سبز مرچیں 6 عدد
10 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
11 گھی ایک کپ
12 نمک، مرچ ضرورت کے مطابق

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت، قیمہ، لہسن، پیاز، نمک اورمرچ پکنے کے لئے رکھیں
  2. 2 پانی صرف ایک کپ ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں
  3. 3 گوشت ابھی ذرا سخت ہی ہو تو آدھا گھی ادرک ڈال کر بھون لیں
  4. 4 اب میتھی، پالک، ثابت مونگ، بھگوئے ہوئے چاول سب بھنے ہوئے گوشت میں ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ جس میں یہ سب چیزیں دم پر پک جائیں
  5. 5 بہت ہلکی آنچ پر رکھ کر ڈھکن بند رکھیں اور بار بار نہ کھولیں
  6. 6 جب تک دال چاول اور پالک میتھی پکیں گے
  7. 7 گوشت بھی نرم ہوجائے گا
  8. 8 گوشت اتنا نرم ہو کہ چھونے سے ہی ٹوٹ جائے لیکن گھل نہ جائے
  9. 9 یہ سالن حلیم کی طرح نرم ہوگا
  10. 10 پیش کرتے وقت باقی گھی میں پیاز کے باریک لچھے کاٹ کر ہلکے سرخ کرکے ڈش میں شعلے کے اوپر بگھار لگالیں
  11. 11 یہ سالن ایک مکمل غذا ہے

متعلقہ پکوان

(10898) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Saag Aur Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Saag Aur Gosht is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 35 minutes and it's making time is just 120 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.