Chicken Ram Puri Recipe In Urdu - Recipe No. 6663

چکن رام پوری بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6663

Chicken Ram Puri Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 تازہ چھوٹی میتھی چار گٹھی
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 ٹماٹر کا پیسٹ ڈیڑھ پیالی
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
10 بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد
11 دہی ایک پیالی
12 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو دھو کر رکھ لیں،میتھی کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں اور ہلدی ملے ہوئے ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں چوپ کی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔پھر اس میں ادرک لہسن اور چکن ڈال کر تیز آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ چکن کی رنگت سنہری ہو جائے۔
  3. 3 ہلدی،نمک،لال مرچ اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 میتھی کو چھلنی میں ڈال کر اس کا پانی نتھار لیں اور اسے پھینٹی ہوئی دہی میں ملا لیں۔چکن کا پانی خشک ہونے پر دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  5. 5 آخر میں گرم مصالحہ اور ہری مرچیں ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکا کر تیل علیحدہ ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔

(385) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Chicken Ram Puri, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Ram Puri is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.