Cream Pie Cookies Recipe In Urdu - Recipe No. 7068

Cream Pie Cookies Urdu recipe is available at UrduPoint. Cream Pie Cookies is a famous dish in this region. You can read here Cream Pie Cookies recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Cream Pie Cookies. You can know the complete method to make Cream Pie Cookies on this page. We will also tell you how long it will take to make Cream Pie Cookies. Read the recipe, ingredients, and everything related to Cream Pie Cookies below.

کریم پائی کوکیز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7068

Cream Pie Cookies Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

10 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

15 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ دو پیالی

2 نمک ایک چٹکی

3 بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

4 انڈا ایک عدد

5 انڈے کی زردی دو عدد

6 چینی چھ کھانے کے چمچ

7 بیکنگ سوڈا تین چوتھائی چائے کے چمچ

8 بٹر ملک تین چوتھائی پیالی

9 ونیلا ایسنس دو چائے کے چمچ

10 مکھن ایک پیالی

11 ونیلا کسٹرڈ دو پیالی

12 چاکلیٹ ساس ایک پیالی

13 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مکھن اور چینی کو الیکٹرک بیٹر کی مدد سے اتنی دیر پھینٹیں کہ کریم کی شکل میں آ جائے۔
  2. 2 پھر اس میں انڈا،انڈوں کی زردیاں اور ونیلا ایسنس ڈال کر پھینٹیں۔
  3. 3 میدے میں بیکنگ پاؤڈر،بیکنگ سوڈا اور نمک ڈال کر ملائیں۔
  4. 4 پھر میدے کو مکھن والے مکسچر میں تھوڑا تھوڑا کرکے ملاتے جائیں اور ساتھ ہی بٹر ملک بھی تھوڑا تھوڑا ڈالتے جائیں۔
  5. 5 تیار مکسچر کو گرم کئے ہوئے اوون میں 200C پر بیکنگ ٹرے میں کھانے کے چمچ کی مدد سے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ڈالیں اور بیک کرنے رکھ دیں۔
  6. 6 سات سے آٹھ منٹ بیک کرکے نکال لیں اور کوکیز کو مکمل طور پر ٹھنڈے کر لیں۔
  7. 7 کسٹرڈ بنانے کے لئے پین میں تین کھانے کے چمچ کارن فلار ایک چٹکی نمک اور چھ کھانے کے چمچ چینی ڈال کر ملائیں۔
  8. 8 پھر اس میں ایک پیالی دودھ اور آدھی پیالی فریش کریم ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  9. 9 درمیانی آنچ پر رکھ کر چمچ چلاتے ہوئے گاڑھا ہونے تک پکائیں ایک انڈے کی زردی کو ہلکا سا پھینٹ کر اس میں تھوڑا سا کسٹرڈ ڈال کر ملائیں۔
  10. 10 پھر اسے کسٹرڈ کے پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اُبال آنے دیں۔
  11. 11 چولہے سے اُتار کر اس میں ایک چائے کا چمچ ونیلا ایسنس ملا لیں۔
  12. 12 ڈھک کر ٹھنڈا کرنے فریج میں رکھ دیں۔
  13. 13 ایک کوکی پر کسٹرڈ کو پھیلا کر لگائے اور اس پر دوسرا کوکی رکھ دیں۔
  14. 14 اسی طرح سے سارے کوکیز تیار کر لیں اور اوپر سے چاکلیٹ ساس ڈال دیں اور ٹھنڈے ہونے پر ایئر ٹائٹ ڈبے میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

(2444) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biscuit And Cookies

Urdu cooking recipe of Cream Pie Cookies, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cream Pie Cookies is a Biscuit And Cookies, and listed in the Biscuit and Cookies. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 10 minutes and it serves upto 15 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.