Crispy Fish Peanut Noodles Recipe In Urdu - Recipe No. 7448

Crispy Fish Peanut Noodles Urdu recipe is available at UrduPoint. Crispy Fish Peanut Noodles is a famous dish in this region. You can read here Crispy Fish Peanut Noodles recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Crispy Fish Peanut Noodles. You can know the complete method to make Crispy Fish Peanut Noodles on this page. We will also tell you how long it will take to make Crispy Fish Peanut Noodles. Read the recipe, ingredients, and everything related to Crispy Fish Peanut Noodles below.

کرسپی فش پی نٹ نوڈلز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7448

Crispy Fish Peanut Noodles Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی 300 گرام (اسٹرپس میں کاٹ لیں)

2 تیل حسب ضرورت

3 لہسن کے جوے 2 عدد (چوپ کر لیں)

4 ادرک (چوپ کر لیں) 1 چائے کا چمچہ

5 انڈا 1 عدد

6 نوڈلز 2 کپ

7 کارن فلور پیسٹ حسب ضرورت

8 لیموں (سلائس کاٹ لیں) 2 عدد

9 سویا سوس 2 چائے کے چمچے

10 سرکہ حسب ضرورت

11 نمک حسب ذائقہ

12 پی نٹ بٹر 1 چائے کا چمچہ

13 سفید مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

14 شکر 1/2 چائے کا چمچہ

15 مونگ پھلی (بھنی ہوئی) 2 چائے کے چمچے

16 بین اسپراؤٹس 1/2 کپ

17 ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) 1 چائے کا چمچہ

18 سرخ مرچ پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1نوڈلز کو اُبال کر گرم تیل میں 1 منٹ تک ڈیپ فرائی کر کے فوراً نکال لیں۔
  2. 2 مچھلی کے اسٹرپس کو دھو کر خشک کر لیں اور اس پر سرکہ‘نمک اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر 10-15 منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  3. 3 اس کے بعد کارن فلور کے پیسٹ میں ڈپ کر کے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں اور نکال کر ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔
  4. 4 سوس پین میں بقیہ تیل اور پی نٹ بٹر ایک ساتھ گرم کریں اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر ساتے فرائی کریں،انڈا ڈال کر فرائی کریں۔
  5. 5 اس کے بعد اس میں سویا سوس‘شکر‘مونگ پھلی‘بین اسپراؤٹ‘سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر خوب اچھی طرح فرائی کریں۔
  6. 6 آخر میں اس میں نوڈلز اور فرائیڈ فش اسٹرپس ڈال کر 3-4 منٹ تک ڈھک کر پکائیں۔
  7. 7 مزیدار کرسپی فش پی نٹ نوڈلز تیار ہیں سرونگ پلیٹ میں نکالیں۔
  8. 8 لیموں کے سلائس‘ہرا دھنیا اور بھنی ہوئی مونگ پھلی سے گارنش کر کے سرو کریں۔

(2625) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Noodle

Urdu cooking recipe of Crispy Fish Peanut Noodles, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Crispy Fish Peanut Noodles is a Noodle, and listed in the Noodles. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.