Kabab Spaghetti Recipe In Urdu - Recipe No. 6522

کباب اسپیگھیٹی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6522

Kabab Spaghetti Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 اسپیگھیٹی ایک پیکٹ 200گرام
2 قیمہ آدھا کلو
3 نمک حسب ذائقہ
4 پیاز ایک عدد
5 ڈبل روٹی کے سلائسز دو عدد
6 پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ
7 ہرادھنیا (چوپ کیا ہوا) چار کھانے کے چمچ
8 ہری مرچیں چار عدد
9 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو دھو کر خشک کرنے کے لئے چھلنی میں رکھ دیں تاکہ تمام پانی نکل جائے۔
  2. 2 پھر قیمے میں ادرک لہسن، پیاز، ہری مرچیں، ہرادھنیا، زیرہ اور ڈبل روٹی کے سلائسز ڈال کر باریک پیس لیں۔
  3. 3 پھر ان کے لمبائی میں سیخ کباب کی طرح کباب تیار کرلیں اور ان کبابوں کو سیخ پر لگایئے تاکہ کباب کے درمیان میں سوراخ ہو جائے۔
  4. 4 کوکنگ آئل میں ان کبابوں کو ہلکا سا فرائی کرکے نکال لیں۔
  5. 5 ان کبابوں میں دس سے بارہ اسپیگھیٹی کو اکٹھے لے کر سوراخ میں داخل کریں اس طرح تمام کباب تیار کرلیں۔
  6. 6 پھیلے ہوئے پین میں نمک ملے ابلتے ہوئے پانی میں تمام اسپیگھیٹی (اور کباب والی اسپیگھیٹی کو بھی) ابال لیں۔

(1518) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab And Tikka - مزید کباب و تکہ

Urdu cooking recipe of Kabab Spaghetti, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kabab Spaghetti is a Kabab And Tikka, and listed in the Kebab aur Tikka. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.