Mughlai Elaichi Chicken Korma Recipe In Urdu

مغلئی الائچی چکن قورمہ بنانے کی ترکیب

Mughlai Elaichi Chicken Korma Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کا گوشت 1کلو
2 پیاز(سلائس کاٹ لیں) 3عدد
3 تیل 1کپ
4 نمک حسب ذائقہ
5 لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ
6 دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ
7 سبز الائچی 10عدد
8 ثابت سیاہ مرچیں 10عدد
9 لونگ 6عدد
10 دارچینی 1ٹکڑا
11 تیزپات 2عدد
12 دہی(پھینٹ لیں) 1کپ
13 لہسن‘ادرک پیسٹ 2چائے کے چمچے
14 کیوڑا 2چائے کے چمچے
15 جائفل‘جاوتری پاؤڈر 1/2چائے کے چمچے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیالے میں دہی‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘نمک‘لال مرچ پاؤڈر ‘دھنیا پاؤڈر ‘الائچی ‘ثابت سیاہ مرچیں‘لونگ‘دار چینی ‘تیز پات اور گوشت ڈال کر مکس کرکے 2-3گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  2. 2 پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر سنہری کرکے ٹشو پیپر پر نکال لیں۔بچے ہوئے تیل میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈالیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
  3. 3 گوشت گل جائے تو جائفل‘جاوتری پاؤڈر اور پیاز چورا کرکے ڈال کر بھونیں۔تیل مصالحے سے الگ ہو جائے تو حسب ضرورت پانی شامل کریں اُبال آجائے اور حسب پسند شوربہ تیار ہو جائے تو کیوڑا ڈال
  4. 4  کر آنچ سے اُتارلیں۔نان یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

(374) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Salan - مزید چکن قورمہ

Urdu cooking recipe of Mughlai Elaichi Chicken Korma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mughlai Elaichi Chicken Korma is a Chicken Salan, and listed in the Chicken Korma. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.