Noodles Pizza Recipe In Urdu - Recipe No. 6580

نوڈلز پیزا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6580

Noodles Pizza Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 انسٹنٹ نوڈلز دو پیکٹ
2 چکن بریسٹ ایک عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
5 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
6 ٹماٹر کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
7 چیڈر چیز آدھی پیالی
8 زیتون چھ سے آٹھ عدد
9 میدہ ایک کھانے کا چمچ
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بریسٹ کو صاف دھو کر اس پر لہسن ،نمک اور ایک چائے کا چمچ لال مرچ لگالیں۔گرل پین کو گرم کرکے اس پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر چکن بریسٹ کو گرل کرلیں۔
  2. 2 نوڈلز کو بڑے پیالے میں ڈال کر اس پر ڈیڑھ پیالی پانی ڈالیں اور اسے دو منٹ کے لئے مائیکرو ویو اوون میں رکھ کر نکال لیں۔
  3. 3 نوڈلز کی یخنی علیحدہ کرلیں۔
  4. 4 ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں میدے کو فرائی کریں اور اس میں یخنی ڈال کر ٹکڑی کے چمچ سے ملالیں،پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ،چھوٹی بوٹیاں کی ہوئی چکن ،لال مرچ اور چیز ڈال کر ملالیں۔
  5. 5 چھوٹے پیزا پین کو چکنا کرکے اس میں ابلے ہوئے آدھے نوڈلز کو پھیلا کر ڈالیں،اس پر چکن کا آدھا مکسچر ڈال کر کٹے ہوئے زیتون ڈال دیں دوبارہ سے یہ عمل دہرالیں۔
  6. 6 اوپر سے کوکنگ آئل چھڑک کر مائیکروویو اوون میں تین سے چار منٹ رکھ کر نکال لیں۔

(1030) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pizza - مزید پیزا

Urdu cooking recipe of Noodles Pizza, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Noodles Pizza is a Pizza, and listed in the pizza. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.