Chicken Tikka Pizza Recipe In Urdu - Recipe No. 5961

چکن تکہ پیزا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 5961

Chicken Tikka Pizza Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پیزا ڈو بنانے کیلئے
2 میدہ دو کپ
3 چینی ایک چائے کا چمچ
4 خمیر 1-1/2 چائے کا چمچ
5 انڈا ایک عدد
6 ملک پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
7 نمک 1/2کھانے کا چمچ
8 تیل دو کھانے کے چمچ
9 چکن تکہ بنانے کیلئے
10 چکن 250گرام
11 شملہ مرچ 125 گرام
12 تیل دو کھانے کے چمچ
13 نمک 1/2 چائے کا چمچ
14 کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچ
15 لال مرچ ایک چائے کا چمچ
16 زیرہ 1/2 چائے کا چمچ
17 پیزا سوس بنانے کیلئے
18 ٹماٹر 250گرام
19 کیچپ 250 گرام
20 پیاز ایک عدد
21 تیل ایک کھانے کا چمچ
22 لہسن 1/2 چائے کا چمچ
23 نمک حسب ضرورت
24 لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
25 چائینز سالٹ آدھا چائے کا چمچ
26 اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
27 کالی مرچ 1/4 چائے کا چمچ
28 سرکہ ایک کھانے کا چمچ
29 موزریلا چیز آدھا کپ
30 چیڈرچیز آدھا کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے پیزا ڈو بنائیں ۔ ایک برتن میں میدے سمیت ڈو میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء ڈال کر نیم گرم پانی سے گوندھیں اور پھر ائر ٹائٹ بکس (air tight box ) میں تقریبا 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں تاکہ آٹا خمیر ہو جائے۔
  2.  پیزا سوس بنانے کے لئے

  3. 1 ایک پین میں تیل گرم کرکے لہسن فرائی کریں اور پھر اس میں پیاز ، ٹماٹر کیچپ اور دیگر تمام اشیاء ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
  4. 2  جب ٹماٹر اور پیاز گل جائیں تو پین چولھے سے اتار لیں تاکہ آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے،
  5. 3 اس کے بعد اس آمیزے کو بلینڈر میں پیس لیں - پیزا ٹماٹو سوس تیار ہے۔
  6.  چکن تکہ بنانے کے لئے

  7. 1 چکن میں تیل کے علاوہ تمام مصالحے ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے میرینیڈ کر لیں
  8. 2 اس کے بعد ایک پین میں تیل گرم کرکے میرینیڈ کیا ہوا چکن اس میں ڈالیں اور درمیانی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں۔
  9. 3  جب چکن گل جائے تو اسے بھو نیں اسی دوران ایک کوئلہ چولھے پر دہکنے کے لئے رکھ دیں
  10. 4  جب چکن مصالحہ تیار ہو جائے تو روٹی کے ایک ٹکڑے کو مصالحہ پر رکھ کر اس پردہکتاہوا کوئلہ رکھیں اور اس میں چند قطرے تیل ٹپکائیں اور فور آہی ڈھکن رکھ دیں تاکہ دھواں پین کے اندرہی رہے۔
  11. 5  اب میدہ دوبارہ گوندھیں اور پھر اس کی روٹی بیل کر پیزا پین میں میں پھیلائیں
  12. 6 اور اس کے اوپر سوس لگا کر چکن، شملہ مرچ اور پیاز ڈال کر کش کیا ہوا موزریلا اور چیڈر چیز بھی پھیلا دیں۔
  13. 7  اب پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں کم از کم 20 منٹ کے لئے پیزابیک (Bake) ہونے کے لئے رکھ دیں۔ جب پیزا اچھی طرح ” بیک ہو جائے تو گرم گرم سرو کریں۔

(9548) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fast Food - مزید فاسٹ فوڈز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Tikka Pizza, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Tikka Pizza is a Fast Food, and listed in the Fast Food. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.