Aam Ka Squash Tips in Urdu - Aam Ka Squash Totkay - Tip No. 1398

Urdu Totkay Aam Ka Squash آم کا اسکوائش (Tip No. 1398) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aam Ka Squash Recipe In Urdu

آم کا اسکوائش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1398

اشیاء:
آم ساڑھے تین کلو(رس دار چوسنے والے)
چینی آدھا کلو
ٹارٹر ک ایسڈ آدھا اونس
پوٹاشیم میٹابائی سلفائیٹ ایک گرام
میٹھا زردہ رنگ آدھا تولہ
پانی آدھا کلو
ترکیب:
آموں کو اچھی طرح سے دھونے کے بعد ہاتھوں سے کچل کر ان کا رس نکالیں اور باریک کپڑے میں چھان کر رکھ لیں ۔ یہ رس وزن میں کم ازکم دس چھٹانک ضرور ہونا چاہئے۔ اس کے بعد کسی کھلے منہ والے برتن میں آدھا کلو پانی میں چینی حل کر یں اور اس میں ٹاٹرک ایسڈ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور تھوڑی دیر آگ پر رکھ دیں۔ ٹارٹر ک ایسڈ فوراََ حل ہو جائے گا۔ نیچے اتار کر رکھ لیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو کپڑے میں اس کو چھان لیں اورآم کا رس اس میں ملا دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی پوٹاشیم میٹابائی سلفائیٹ اس میں اچھی طرح ملا دیا جائے۔ رنگ بھی تھوڑے سے پانی میں حل کر کے ملا دیں۔ ان تمام اشیاء کو چمچ کی مدد سے اس قدر ہلا ئیں کہ سب کچھ یک جان ہو جائے ۔ اس رس کو بوتلوں میں بھر لیا جائے اور ما لٹے کے اسکوائش کی طرح دیگچے میں رکھ کر اچھی طرح پکائیں۔آم کا نہایت عمدہ اور لذیذ اسکوائش تیار ہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen