Anar Gosht Tips in Urdu - Anar Gosht Totkay - Tip No. 7618

Urdu Totkay Anar Gosht انار گوشت (Tip No. 7618) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anar Gosht Recipe In Urdu

انار گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7618

سب سے پہلے گوشت کو انار کے جوس میں ڈال کر 3 گھنٹے رکھ دیں۔
دیگچی میں تیل گرم کریں اور بادام تل کر نکال لیں اور اُسی تیل میں ثابت گرم مصالحہ اور پیاز ڈال دیں۔
جب پیاز گولڈن ہو جائے تو گوشت جوس میں سے نکال کر ڈال دیں اور فرائی کریں۔
جب گوشت کی رنگت براؤن ہو جائے تو نمک‘ لال مرچ‘ ہری مرچ‘ ادرک لہسن‘ دھنیا پاؤڈر‘ جائفل جاوتری اور ہلدی ڈال کر تھوڑا بھونیں اور ایک کپ پانی ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔
جب گوشت گل جائے تو دہی ڈال دیں اور بھونیں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں۔
سرونگ ڈش میں نکال کر تلے ہوئے بادام سے گارنش کر کے سرو کریں۔

More From Gosht Aur Beef