Anar Dana Chatni Raan Tips in Urdu - Anar Dana Chatni Raan Totkay - Tip No. 3358

Urdu Totkay Anar Dana Chatni Raan انار دانہ چٹنی ران (Tip No. 3358) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anar Dana Chatni Raan Recipe In Urdu

انار دانہ چٹنی ران کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3358

اشیاء:
بکرے کی ران ایک عدد
لیموں کا رس کپ
لہسن، ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
پپیتا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
گرممصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا گٹھی
پو دینہ گٹھی
ہری مرچیں چار عدد
انار دانہ چارکھانے کے چمچے
خشخاش چائے کا چمچہ
اجوائن چائے کا چمچہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ران کو دھو کر اس پر چھری سے کٹس لگائیں اس کے بعد اس پر لیموں کا رس اور ہلدی پاؤڈر لگا کر گھنٹے تک رکھ دیں۔ گرائنڈر میں ہرا دھنیا، پو دینہ، ہری مرچیں، انار دانہ، خشخاش اور اجوائن ڈال کر گرائنڈ کر کے انار دانہ چٹنی تیار کر لیں۔ ران میں لہسن، ادرک پیسٹ، پپیتا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر نمک اور تیار کی ہوئی چٹنی لگا کر 6-8گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد ران کو بمعہ آمیزے کے ایک تیل لگی بیکنگ ڈش میں رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں 200Cپر 1-1گھنٹے تک بیک کر یں۔ انار دانہ چٹنی ران تیار ہے۔ سرونگ ڈش میں نکال کر سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef