Bakray Kay Paay Tips in Urdu - Bakray Kay Paay Totkay

بکرے کے پائے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bakray Kay Paay Recipe In Urdu

اشیاء:
بکرے کے پائے چار عدد
بونگ کا گوشت کلو(دھو کر خشک کر لیں)
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
لہسن کے جوے 6-8عدد
پیاز(چوپ کر لیں) دو عدد
ادرک (چوپ کر لیں) ایک انچ کا ٹکڑا
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ثابت سیاہ مرچیں ایک چائے کا چمچہ
تیز پات ایک عدد
بڑی الائچی دو عدد
جائفل ، جاوتری پاؤڈر چائے کا چمچہ
لہسن، ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچے
پیاز(سلائس کاٹ لیں) ایک عدد
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچیں ایک کھانے کا چمچہ(چوپ کی ہوئی)
سرسوں کا تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پتیلی میں بکرے کے پائے، بونگ کا گوشت، نمک، لہسن کے جوئے، پیاز، ادرک، زیرہ ، ثابت سیاہ مرچیں، تیز پات، بڑی الائچی ، جائفل ، جاوتری پاؤڈر اور اتنا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں کے اسی پانی میں بونگ اور پائے گل بھی جائیں اور حسب پسند مقدار میں شوربہ بھی باقی رہے۔ اس کے بعد بگھار تیار کرنے کے لئے ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کر یں اس کے بعد اس میں دھنیا پاؤڈر لال مرچ پاؤڈر، لہسن، ادرک پیسٹ، ہلدی پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مصالحہ بھونیں اور اسے شوربے میں ڈال کر مکس کر یں۔ مزیدار بکرے کے پائے تیار ہیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید