Badami Pasanda Tips in Urdu - Badami Pasanda Totkay - Tip No. 7249

Urdu Totkay Badami Pasanda بادامی پسندے (Tip No. 7249) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pasanda in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Badami Pasanda Recipe In Urdu

بادامی پسندے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7249

پسندوں کو صاف دھو کر چھلنی میں ڈال دیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے خشک کرنے رکھ دیں۔
پھر ہلکا سا کوٹ کر چپٹا کر لیں۔
ایک پیالی دہی میں نمک،ایک کھانے کا چمچ لہسن اور کچری ملا کر پھینٹ لیں اور اچھی طرح پسندوں پر لگا کر تیس سے چالیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
بادام کو دس سے پندرہ منٹ گرم پانی میں بھگو کر چھلکا نکال لیں اور آدھی پیالی بادام کو پیس کر پیسٹ بنا لیں اور ٹماٹر کو علیحدہ پیس کر پیسٹ بنا لیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور پیاز کو سنہرا فرائی کر کے نکال لیں۔
اسی کوکنگ آئل میں ادرک لہسن اور پسے ہوئے بادام ڈال کر اچھی طرح سنہرا ہونے تک بھونیں۔
پھر اس میں نمک،لال مرچ اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ نظر آنے لگے۔
دہی ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں پھر مصالحہ لگے ہوئے پسندے ڈال دیں۔
اچھی طرح ملا کر ایک پیالی پانی اور چھلے ہوئے ثابت بادام ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔
پھر آنچ ہلکی کر کے بیس سے پچیس منٹ پکا لیں تاکہ پسندے اچھی طرح گل جائیں۔
تلی ہوئی پیاز اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر چپاتی یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pasanda