Handi Pasanday Tips in Urdu - Handi Pasanday Totkay - Tip No. 7201

Urdu Totkay Handi Pasanday ہانڈی پسندے (Tip No. 7201) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pasanda in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Handi Pasanday Recipe In Urdu

ہانڈی پسندے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7201

کچری کو آدھی پیالی پانی میں بھگو کر رکھیں،پھر پانی سے نکال کر پیس لیں۔پسندوں کو سل پر رکھ کر کچل کر چپٹا کر لیں۔ادرک لہسن کو کچل لیں اور پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں،زیرہ بھون کر کوٹ لیں۔
دہی میں نمک،ادرک لہسن،لال مرچ،زیرہ،خشخاش،گرم مصالحہ اور کچری ملائیں اور پسندوں کو اس سے میرینیٹ کرکے دو سے تین گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
ہانڈی یا پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔
پھر اس میں مصالحہ لگے ہوئے پسندے ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کریں اور اسی آنچ پر پکنے دیں۔
وقتاً فوقتاً بھونتے ہوئے اتنی دیر پکائیں کہ تیل علیحدہ نظر آنے لگے تب ڈھک کر دس سے بارہ منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ہانڈی پسندوں کو چپاتی یا پراٹھوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pasanda