Balochi Gosht Tips in Urdu - Balochi Gosht Totkay - Tip No. 7188

Urdu Totkay Balochi Gosht بلوچی گوشت (Tip No. 7188) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Balochi Gosht Recipe In Urdu

بلوچی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7188

گوشت اور پسندوں کو دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔پیاز اور ہری پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
پودینہ،ہری پیاز اور ہری مرچوں کو دہی کے ساتھ ملا کر پیس لیں۔
پین میں آدھی پیالی کوکنگ آئل ڈال کر اس میں گوشت اور پسندوں کو ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن،نمک،دار چینی،لونگ،الائچی،زیرہ اور کالی مرچ ڈال کر بھونیں۔
پھر اس میں تین پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ابال آنے پر آنچ ہلکی کر دیں۔
پندرہ سے بیس منٹ پکنے کے بعد اس میں ہلدی اور پسا ہوا دھنیا شامل کر دیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہری فرائی کریں اور گھی سمیت گوشت میں ڈال دیں۔ساتھ ہی پسے ہوئے ہرے مصالحے بھی شامل کر دیں۔
ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں اور مکمل گلنے پر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر تندوری نان کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Gosht