Masaledar Charga Raan Tips in Urdu - Masaledar Charga Raan Totkay - Tip No. 6612

Urdu Totkay Masaledar Charga Raan مصالحے دار چرغہ ران (Tip No. 6612) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masaledar Charga Raan Recipe In Urdu

مصالحے دار چرغہ ران کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6612

بکرے کی ران کو صاف دھو کر خشک کریں اور اس میں دونوں طرف گہرے کٹ لگا کر رکھ لیں۔
ایک کھلے پین میں لیموں کا رس،نمک،دو کھانے کے چمچ ادرک لہسن،کالا نمک،انڈے اور ایک کھانے کا چمچ لال مرچ ڈال کر ملائیں اور ران کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
بڑے پین میں ابلتے ہوئے پانی پر چھلنی رکھ کر اس پر ران کو رکھ دیں اور اوپر سے ڈھک دیں۔بیس سے پچیس منٹ کے بعد دو چمچ کی مدد سے احتیاط سے ران کو پلٹ دیں۔اسی طرح دوسری طرف سے بھی اس کو اسٹیم کر لیں۔ چولہے سے اتار کر مکمل ٹھنڈی کر لیں۔
پھر پھیلے ہوئے پین میں ران کو کوکنگ آئل میں سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔
آدھی پیالی کوکنگ آئل میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،گرم مصالحہ،چاٹ مصالحہ اور بھنا کٹا زیرہ ڈال کر دہی کے ساتھ بھونیں۔جب تیل علیحدہ ہو جائے تو اس مصالحے کو چولہے سے اتار لیں۔

More From Pakistani Gosht