Hyderabadi Nihari Tips in Urdu - Hyderabadi Nihari Totkay - Tip No. 6931

Urdu Totkay Hyderabadi Nihari حیدرآبادی نہاری (Tip No. 6931) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hyderabadi Nihari Recipe In Urdu

حیدرآبادی نہاری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6931

پائے میں ثابت دھنیا‘پتھر کا پھول‘ایک عدد پیاز موٹی کاٹ کر اس کی پوٹلی بنا کر 6 گلاس پانی ڈال کر تھوڑا سا نمک بھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔
پائے آدھے گل جائیں تو اس میں سری بھی ڈال دیں اور گلنے کے لئے دھیمی آنچ پر رکھ دیں۔
تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں پھر اس میں نمک‘مرچ‘ہلدی‘دہی‘ادرک لہسن پیسٹ‘خشخاش‘کھوپرا ڈال کر بھونیں کہ مصالحہ بھن کر تیل الگ ہو جائے۔
پھر اس میں گرم مصالحہ ڈال کر اس کو پائے والے برتن میں ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں کہ شوربہ پکنے لگے۔
پھر پھولے چنوں کا پاؤڈر آدھے گلاس پانی میں حل کرکے اس کو بھی چمچہ چلاتے ہوئے پائے میں مکس کر لیں۔
جب پکنے لگے تو دھیمی آنچ پر تقریباً 15 منٹ رکھ دیں۔
شروع کرتے وقت ہرا دھنیا‘ہری مرچ ڈال کر نان‘پراٹھوں‘روغنی روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Gosht