Balti Zafrani Chicken Tips in Urdu - Balti Zafrani Chicken Totkay - Tip No. 7497

Urdu Totkay Balti Zafrani Chicken بالٹی زعفرانی چکن (Tip No. 7497) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Balti Zafrani Chicken Recipe In Urdu

بالٹی زعفرانی چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7497

ایک کڑاہی میں مکھن اور تیل کو گرم کریں۔
اس میں گوشت ڈال کر ہلکا گولڈن کر کے نکال لیں۔
اسی تیل میں پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کر لیں۔
ایک پیالے میں دہی‘لہسن پیسٹ‘کُٹی ہوئی سیاہ مرچیں‘نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘الائچی پاؤڈر‘دار چینی پاؤڈر‘بادام پاؤڈر‘لیموں کا رس‘زعفران کو اکٹھا مکس کر لیں اس کو پیاز میں شامل کریں 2-3 منٹ تک بھون لیں۔
گوشت ڈالیں 3-4 منٹ تک بھون کر پانی ڈالیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
گوشت گل جائے‘تیل الگ ہو جائے اور گریوی بن جائے تو کریم مکس کریں۔
1 منٹ پکا کر ہرا دھنیا مکس کریں چاولوں کے ساتھ یا تندوری روٹی کے ساتھ سرو کریں۔

More From Murgh Pakwan