Chicken Jalfrezi Tips in Urdu - Chicken Jalfrezi Totkay - Tip No. 7175

Urdu Totkay Chicken Jalfrezi چکن جلفریزی (Tip No. 7175) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Jalfrezi Recipe In Urdu

چکن جلفریزی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7175

بغیر ہڈی کی چکن کی چھوٹی چوکور بوٹیاں کر لیں اور انھیں دھو کر رکھ لیں۔دو ٹماٹر،شملہ مرچ اور پیاز کے بھی چوکور ٹکڑے کر لیں۔
پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کر پگھلا لیں اور اس میں کوکنگ آئل،چار ثابت ٹماٹر،ادرک لہسن،چوپ کی ہوئی ہری مرچیں اور ہلدی ڈال دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب ٹماٹر گل جائیں اور تمام چیزیں یکجان ہو جائے تو اس میں چکن،لال مرچ اور پھینٹا ہوا دہی ڈال کر بھونیں۔
آخر میں چوکور کٹی ہوئی سبزیاں ڈال کر گرم مصالحہ چھڑکیں اور تیز آنچ پر بھونتے ہوئے چولہے سے اُتار لیں۔
اس خوبصورت رنگوں سے سجی ہوئی ڈش کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Murgh Pakwan