Chicken Piccata Tips in Urdu - Chicken Piccata Totkay - Tip No. 7298

Urdu Totkay Chicken Piccata چکن پکاٹا (Tip No. 7298) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Piccata Recipe In Urdu

چکن پکاٹا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7298

پالک کو بلانچ کرکے چوپ کریں اور ایک چائے کے چمچ مارجرین یا مکھن میں پانی خشک ہونے تک بھونیں اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
چکن بریسٹ کو درمیان سے دو حصوں میں کرکے پلاسٹک شیٹ میں رکھ کر کچل کر چپٹا کر لیں۔
کالی مرچ اور نمک چھڑک کر ایک حصے پر پالک کا مکسچر رکھ کر اسے چکن کے دوسرے حصے سے بند کر دیں اور اچھی طرح خشک میدے میں رول کر لیں۔
فرائنگ پین میں مارجرین یا مکھن میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ملا کر گرم کریں اور اس میں چکن بریسٹ کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
اسی فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں لہسن کو فرائی کریں پھر یخنی،نمک،سرکہ،لیموں کا رس اور باریک چوپ کئے ہوئے مشرومز ڈال کر پکا کر ساس بنا لیں۔
گاڑھا ہونے پر اس میں فرائی کیا ہوا چکن ڈال کر چار سے پانچ منٹ پکائیں اور چکن کو نکال کر پلیٹر میں رکھ دیں۔
ساس میں باریک کٹا ہوا پارسلے اور چکن پاؤڈر ڈال کر دو سے تین منٹ مزید پکا لیں۔
تیار کئے ہوئے چکن بریسٹ پر گرم گرم ساس ڈال کر شروع کریں۔

More From Murgh Pakwan