Pomegranate Chicken Stew Tips in Urdu - Pomegranate Chicken Stew Totkay - Tip No. 6860

Urdu Totkay Pomegranate Chicken Stew انار چکن اسٹو (Tip No. 6860) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pomegranate Chicken Stew Recipe In Urdu

انار چکن اسٹو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6860

چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں،اخروٹ کی گری کو ہلکا سا بھون کر گرائنڈر میں پیس لیں،انار دانوں کو تھوڑی سی یخنی استعمال کرتے ہوئے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔
پین میں ایک کھانے کا چمچ مارجرین یا مکھن اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور چکن کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی پین میں مارجرین یا مکھن اور کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں یخنی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔
چکن،نمک اور کالی مرچ ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں اور آخر میں اس میں پسے ہوئے انار دانے،اخروٹ اور جائفل ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ یخنی گاڑھی ہو جائے۔
اس ایرانی ڈش کو تازہ انار دانوں سے سجا کر اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Murgh Pakwan