Keema Pulao Tips in Urdu - Keema Pulao Totkay - Tip No. 3477

Urdu Totkay Keema Pulao قیمہ پلاؤ (Tip No. 3477) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Pulao Recipe In Urdu

قیمہ پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3477

اشیاء:
گوشت ایک کلو
گھی آدھا کلو
چاول ایک کلو
زعفران تین ماشہ
لونگیں تین تولہ
پیاز ایک پاؤ
پسا ہوا خشک دھنیا چار ماشہ
زیرہ سیاہ تین ماشہ
مرچ دو تولہ
بڑی الائچی تین تولہ
ادرک تین تولہ
کالی مرچ 8ماشہ
نمک حسب مقدار
دہی ایک پاؤ
ترکیب:
گوشت کے پارچے بنوالیجئے۔ ان پر پہلے نمک اور پھر دہی لگائیے آدھی پیازکے لچھے کتر کر گھی میں لال کر لیجئے اور نکال لیجئے۔ گوشت کو دیگچے میں ڈال کر اس پر دہی چھوڑ کر دونوں کو اس پیاز سے بگھار دیجئے۔ پھر دھنئے کا پانی ڈال دیجئے اور پارچوں کو بار بار پلٹئے۔ جب گوشت خوب اچھی طرح بھن جائے تو اس کے گلنے کے لائق پانی ڈال کر دیگچے کو ڈھانک دیجئے۔ جب پانی خشک ہو جائے تو باقی آدھی پیازکے لچھوں کو فرائی پین میں لال کر کے دیگچے میں ڈال دیجئے اور کفیگر سے خوب اچھی طرح مل دیجئے۔ پھر کچھ مصالحہ پسا ہوا اور باقی ثابت ڈال دیجئے۔ اور اسے گوشت میں گھلنے ملنے اور پکنے دیجئے۔ جب پک جائے تو زعفران پیس کر ڈال دیجئے اور ابلے ہوئے چاول گوشت کی تہ کے اوپر بچھا دیجئے۔ پندرہ بیس منٹ تک پلاؤ کو دم پر رہنے دیجئے۔ اس کے بعد اوپر سے گھی ڈال کر دیگچہ چولہے سے اتارلیجئے۔ بعض لوگ اس میں لعاب بھی رکھتے ہیں۔ اگر ایسا کرنا ہوتو دوسری مرتبہ پیاز ڈالتے وقت تھوڑا پانی زیادہ ڈال دیں۔

More From Biryani Aur Pulao