Bihari Pulao Tips in Urdu - Bihari Pulao Totkay - Tip No. 6252

Urdu Totkay Bihari Pulao بہاری پلائو (Tip No. 6252) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bihari Pulao Recipe In Urdu

بہاری پلائو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6252

چکن کو ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہری مرچ، پسے پیاز، خشخاش اور دہی کے ساتھ ایک گھنٹہ میرینیٹ کریں۔
تیل گرم کرکے اُس میں پسے پیاز، کُٹی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات، اور زیرہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں کہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے۔
پھر میرینیٹ چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر ڈھک دیں اور بیس منٹ کےلئے پکائیں کہ چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے۔
اب دو کپ پانی ڈالیں جب اُبال آنے لگے تو چاول ڈال دیں نمک ڈالیں (نمک چکھ لیں) اگر ضرورت ہو۔
اِسے پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول تین چوتھائی پک جائیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ دم دیں کہ چاول مکمل تیار ہو جائیں۔
رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔

More From Pulao Pilaf