Korma Pulao Tips in Urdu - Korma Pulao Totkay - Tip No. 7369

Urdu Totkay Korma Pulao قورمہ پلاؤ (Tip No. 7369) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Korma Pulao Recipe In Urdu

قورمہ پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7369

دو پیاز کو باریک کاٹ لیں اور دو پیاز کو پیس لیں۔چاولوں کو دھو کر بیس منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو گرم کر کے اس میں دو باریک کٹی ہوئی پیاز کو فرائی کریں۔
جب پیاز سنہری ہونے لگے تو اس میں لونگ،ادرک لہسن،جائفل جاوتری اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
گوشت کی رنگت تبدیل ہونے پر اس میں پسی ہوئی پیاز،نمک اور لال مرچ ڈال کر بھونیں۔
پیاز کی خوشبو آنے پر اس میں ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے کے لئے رکھ دیں۔
جب گوشت گلنے پر آ جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں چاولوں کو پانی سے نکال کر ڈال دیں اور اچھی طرح بھون کر تین پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
چاولوں کا پانی خشک ہونے پر اس میں پسی ہوئی الائچی کو دودھ میں ملا کر ڈال دیں اور چاولوں کو الٹ پلٹ کر کے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر سلاد اور چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pulao Pilaf