Bhindi Or Aloo Ki Karahi Tips in Urdu - Bhindi Or Aloo Ki Karahi Totkay - Tip No. 6691

Urdu Totkay Bhindi Or Aloo Ki Karahi بھنڈی اور آلو کی کڑاہی (Tip No. 6691) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Vegetable Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhindi Or Aloo Ki Karahi Recipe In Urdu

بھنڈی اور آلو کی کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6691

بھنڈیوں کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور ان کے سرے کاٹ کر درمیان سے چیرا لگا لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور ان میں بھنڈیوں کو تیز آنچ پر ہلکا سا فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی کڑاہی میں لمبائی میں کٹے ہوئے آلو کے قتلوں کو بھی فرائی کر لیں۔
علیحدہ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں لہسن کو سنہرا فرائی کر لیں۔
پھر اس میں نمک،لال مرچ،دھنیا،بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ،ٹماٹر کا پیسٹ،چلی ساس اور ٹماٹو کیچپ ڈال کر ملائیں۔
ایک چوتھائی پیالی پانی ڈال کر مصالحے کو تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں،پھر اس میں فرائی کی بھنڈیاں اور آلو کے قتلے ڈال کر قصوری میتھی چھڑک دیں۔
ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Vegetable Dishes