Turi Do Pyaza Tips in Urdu - Turi Do Pyaza Totkay - Tip No. 1675

Urdu Totkay Turi Do Pyaza توری دو پیازہ (Tip No. 1675) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Vegetable Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Turi Do Pyaza Recipe In Urdu

توری دو پیازہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1675

اجزاء:
توری (کٹی ہوئی اور ٹکڑے کی ہوئی) 1000گرام
پیاز (باریک کٹی ہوئی) 500گرام
ہری مرچ(کچلی ہوئی) دو عدد
نمک حسب ذائقہ
گھی 125گرام
لہسن ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
توری کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے رکھ لیجئے۔ ایک پتیلی میں گھی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیجئے۔ کٹی ہوئی پیاز میں سے آدھی پیاز کو گھی میں پسے ہوئے لہسن کے ساتھ ڈال کر سرخ کر لیجئے۔ لال مرچ اور ہری مرچ کو پیاز میں ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں توری ڈال کر پانچ منٹ تک مسلسل بھونتے رہیں ۔ باقی بچی ہوئی پیاز کو بھی توری میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں ہلکی آنچ کر دیجئے۔ ڈھکنا پتیلی پر ڈھک دیں اور پندرہ منٹ تک پکنے دیں ۔ جب پیاز نرم ہو جائے تو گرم گرم پوری یا پراٹھے کے ساتھ کھائیں۔

More From Vegetable Dishes