Bombay Chicken Curry Tips in Urdu - Bombay Chicken Curry Totkay - Tip No. 7389

Urdu Totkay Bombay Chicken Curry بمبئی چکن کری (Tip No. 7389) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about India Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bombay Chicken Curry Recipe In Urdu

بمبئی چکن کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7389

چکن کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں،پیاز کو کانٹے میں لگا کر چولہے پر رکھ کر اتنی دیر بھونیں کہ وہ نرم ہو جائے۔
چنے،مونگ پھلی،سونف،دھنیا،زیرہ اور تل کو خشک فرائنگ پین میں بھون لیں اور اس میں ناریل ملا کر گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔
پھر بھنی ہوئی پیاز کو چھیل کر پسے ہوئے مصالحے اور ہری مرچوں کے ساتھ تھوڑا سا پانی ڈالتے ہوئے بلینڈر میں باریک پیس لیں اور اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ اور ہلدی ملا لیں۔
پین میں کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ اور کڑی پتے ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔پھر اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور دو پیالی گرم پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر چکن گلنے تک پکائیں۔
آخر میں املی کا گودا ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

More From India Food