Kheere Aur Losan Kay Rool Tips in Urdu - Kheere Aur Losan Kay Rool Totkay - Tip No. 955

Urdu Totkay Kheere Aur Losan Kay Rool کھیرے اور لوسن کے رول (Tip No. 955) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kheere Aur Losan Kay Rool Recipe In Urdu

کھیرے اور لوسن کے رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 955

اشیاء:
میدہ(سادہ آٹا) 2کپ
نمک ایک چٹکی
زتیون کاتیل 3کھانے کے چمچ
لیموں کے ٹکڑے سجانے کے لئے
گرم پانی پونے تین کپ تقریباََ
سالسا کیلئے لوسن کی باریک شاخیں 2کپ باریک کتری ہوئیں
پیاز 1عدد سرخ باریک کتراہوا
سرخ شملہ مرچ 1عدد بیج نکال کر باریک کتری ہوئی
دھنیا 2کھانے کے چمچ باریک کترا ہوا
کھیرا 1عدد چھلکا اتار کر کترا ہوا
ساس کیلئے ایووکاڈو 1بڑے سائز میں پکا ہوا چھیل کر گھٹلی نکال لیں۔
لیموں کا رس 1کھانے کے چمچ
بکری کے دودھ کا پنیر 2کھانے کے چمچ
کالی مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
1۔پیاز، سرخ مرچ ، دھنیا، کھیرا اور لوسن کو مکس کر کے ایک پیالے میں رکھ دیں۔
2۔ساس بنانے کے لئے ایووکاڈو، لیموں کا رس اور پنیر کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں پھر پیالے میں نکال کر ڈھانپ دیں۔
3۔رولز کا کورتیار کرنے کے لئے آٹے اورنمک کو فوڈپر وسیسر میں ڈال کر آئل ڈالیں اور بلینڈ کریں۔آہستہ آہستہ پانی ملاتے جائیں یہاں تک کہ گندھے ہوئے آٹے کی شکل بن جائے آٹے کو بورڈ پر رکھ لیں یہاں تک کہ نرم ہو جائے۔
4۔آٹے کو آٹھ پراپر حصوں میں تقسیم کر کے بالز بنا لیں اور تقریباََ 2منٹ پڑا رہنے دیں۔
5۔ایک بیلن کی مدد سے ہر بال کی تقریباََ 9انچ قطر کی روٹی بنا لیں۔
6۔نان سٹک توے یا پین کو گرم کریں اور ہر روٹی کو دونوں اطراف سے تقریباََ 30سیکنڈ تک پکائیں۔
7۔پکی ہوئی روٹیوں کو کسی صاف کپڑے یا ڈش میں رکھیں۔
8۔ہر روٹی پر ایووکاڈو ساس کا چمچ بھر کر ڈالیں اور پھیلا ئیں اس کے اوپر سالسا کا چمچ بھر کر ڈالیں اور روٹی کو رول کی طرح لپیٹ دیں۔
9۔لیموں کے ٹکڑوں سے سجا کر پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 395کیلوریز
چکنائی 20.17گرام
جاذب چکنائی 1.69گرام
کولیسٹرول 4.38ملی گرام
فائبر 4.15گرام

More From Snacks