Plain Cake Tips in Urdu - Plain Cake Totkay - Tip No. 2937

Urdu Totkay Plain Cake پلین کیک (Tip No. 2937) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Plain Cake Recipe In Urdu

پلین کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2937

اشیاء:
مکھن چار اونس
دودھ یا پانی حسب ضرورت
چینی چار اونس
انڈے تین عدد
میدہ 8اونس
نمک 8/1ٹی اسپون
بیکنگ پاؤڈر دو ٹی اسپون
ترکیب:
سات انچ کے سانچے میں گریز پروف پیپر لگائیں۔ مکھن میں چینی ملا کر اتنا پھینٹیں کہ یہ سفید ہو جائے اور ایک جان نظر آئے۔ اب انڈے ڈال کر پھینٹیں۔ پھر میدہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مزید پھینٹیں اور ساتھ ساتھ آمیزہ کو پتلا کرنے کے لئے دودھ بھی ملاتے جائیں۔ بہت زیادہ پتلا نہ کیا جائے۔ اس کے بعد سانچے میں بھر کر سوا یا ڈیڑھ گھنٹہ 35-Fپر اوون میں پکائیں۔ بہت لذیذ کیک بنے گا۔

More From Baked Dishs