Strawberry Yogurt Cake Tips in Urdu - Strawberry Yogurt Cake Totkay - Tip No. 6600

Urdu Totkay Strawberry Yogurt Cake اسٹرابیری یوگرٹ کیک (Tip No. 6600) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Strawberry Yogurt Cake Recipe In Urdu

اسٹرابیری یوگرٹ کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6600

میدے میں بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ملا کر چھان لیں۔
ایک پیالی چینی کو پیس کر اس میں دہی اور کوکنگ آئل ملا کر پھینٹ لیں۔
پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ شامل کر دیں۔
ہلکے ہاتھ سے ملا کر چکنے کئے ہوئے کیک ٹن میں ڈالیں اور گرم کئے ہوئے اوون میں 170Cپر ایک گھنٹے کے لئے بیک کر لیں۔
اوون سے نکال کر کیک کو مکمل ٹھنڈا ہونے پر پین سے نکال لیں۔
نان اسٹک پین میں دو کھانے کے چمچ پسی ہوئی چینی میں ایک چوتھائی پیالی پانی اور ایک کھانے کا چمچ شہد ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ یکجان ہو جائے اور اسے گرم گرم کیک پر ڈال دیں۔
پھر پین میں دو کھانے کے چمچ اسٹرابیری جام میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر ہلکا پگھلا لیں اور اسے کیک پر ڈال دیں۔
آخر میں اس کیک پر پسی ہوئی چینی چھڑک کر تازہ اسٹرابیری سے سجائیں۔

More From Cake