Badam Main Paki Gobhi Tips in Urdu - Badam Main Paki Gobhi Totkay - Tip No. 3135

Urdu Totkay Badam Main Paki Gobhi بادام میں پکی گوبھی (Tip No. 3135) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Badam Main Paki Gobhi Recipe In Urdu

بادام میں پکی گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3135

اشیاء:
پھول گوبھی چھوٹا سائز
بروکلی چھوٹا سائز
پیاز ایک عدد درمیانہ سائز
لہسن 5-6جوئے
شملہ مرچ ایک عدد درمیانہ سائز
کالی مرچ 5-6عدد
بادام 10-12عدد
مکھن تین ٹیبل سپون
سرخ مرچ کے چھلکے ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹر کی پیسٹ کپ
ٹماٹو کیچپ دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
جائفل پاؤڈر چائے کا چمچہ
سفید سوس کپ
خشک جڑی بوٹیاں ضرورت کے مطابق
ترکیب:
1۔گوبھی اور بروکلی کے ایک انچ کے سائز کے پھول کاٹ لیں اور دھو لیں۔ پیاز اور لہسن چھیل کر دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں۔ شملہ مرچ دھو کر درمیان میں سے کاٹ لیں۔ اور بیج نکالنے کے بعد آدھ انچ سائز کے کیوبز کاٹ لیں۔ کالی مرچ بھی پیس لیں۔ بادام ایک کپ پانی میں ڈال دیں اورمائیکروویوہائی(100%)پر بغیر ڈھانپے دو منٹ کے لئے پکائیں اور پھر بادام نکال کر چھیل لیں اور ایک کپ پانی ڈال کر گرائنڈر میں پیس کراچھی سی پیسٹ بنا لیں۔
2۔ایک گہرے مائیکروویو برتن میں مکھن، پیاز اور لہسن ڈالیں اور ڈھانپ کر مائیکروویوہائی( 100%)پر دو منٹ کے لئے پکائیں۔
3۔پھر اس میں پھول گوبھی، شملہ مرچ اور سرخ مرچ کے چھلکے ڈال کر ڈھانپ دیں اور مائیکروویوہائی(100%)پر تین منٹ کے لئے پکائیں۔
4۔اس آمیزے میں ٹماٹر کا پیسٹ، ٹماٹو کیچپ، نمک ، پسی ہوئی کالی مرچ، جائفل پاؤڈر، سفید سوس، خشک جڑی بوٹیاں، بادام کا پیسٹ ، بروکلی اور آدھ کپ پانی ڈال کر، ڈھانپ کر مائیکروویوہائی(100%)پرچھ منٹ پکائیں۔

More From Baked Dishs